اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ صحت کے شعبہ کی صوبوں کو منتقلی کے باوجود حکومت غربت اور بے روزگاری، ناکافی غذا ئیت کے خاتمہ اور فوڈ سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے سماجی شعبہ کی ترقی کیلئے بھرپور ، ٹھوس اور مربوط کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو یہاں غذائی ترقی کے تحت دانشوروں اور علمی ماہرین کے نیٹ ورک قائم کرنے بارے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ان کاکہناتھاکہ صحت کے شعبہ کی صوبوں کو منتقلی کے باوجود حکومت غربت، بے روزگاری، ناکافی غذا ئیت کے خاتمہ اور فوڈ سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے بھرپور ، ٹھوس اور مربوط کوششیں کر رہی ہے،اس سال ملک کی ایک معروف یونیورسٹی میں بین الاقوامی معیار کا نیوٹریشن سینٹر قائم کیا جائے گا