اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جمعہ کو مانیٹری و فزیکل پالیسی کوآرڈینیشن بورڈ کے رواں مالی سال کے تیسرے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقیات و اصلاحات احسن اقبال، گورنر سٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ، ماہر معیشت ڈاکٹر عشرت حسین اور وائس چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس ڈاکٹر اسد زمان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے اجلاس کو ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ اس وقت معاشی صورتحال مستحکم ہے۔ میکرو اکنامک اعشاریے درست سمت جا رہے ہیں۔ 2003ئ کے بعد پہلی افراط زر کم تر سطح پر آگیا ہے