منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے 33000 کی حد پھر بحال

datetime 15  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ سے جمعرات کومندی کے بادل چھٹ گئے اورکے ایس ای 100انڈیکس ایک بار پھر 33ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا،تیزی کے سبب سرمائے کے حجم میں 6ارب سے زائد روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 5کروڑحصص زیادہ رہا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کوکاروبار کے ا?غاز سے ہی تیزی کارجحان دیکھاگیا۔
سرمایہ کاروں کی پٹرولیم،آٹوموبائل،توانائی اوربینکنگ سیکٹرمیں دلچسپی اورمارکیٹ میں نئے سرمائے کی آمد کے سبب ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 33100,33000اور33200پوائنٹس کی 3بالائی حدیں عبور کرتا ہوا33227.43پوائنٹس پرجاپہنچا، تاہم مقامی بروکریج ہاو¿سز کی جانب سے ٹریڈنگ کے دوران بعض مواقع پر پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر حصص کے فروخت پر دباو¿ کے سبب انڈیکس کاروبار کے اختتام تک نئی سطح کوبرقرارنہ رکھ سکا لیکن 2بالائی حدوں کے اضافے سے 33100پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق مارکیٹ بنیادی حساب سے مستحکم رہی ہے۔
تاہم امن و امان کی خراب صورتحال اور یوم سوگ کے باعث مارکیٹ میں گراوٹ دیکھی گئی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ا?نیوالے مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں مزید کم ہونے کی امید مارکیٹ کا سنبھالا دے سکتی ہے، تاہم نتائج سیزن کا اختتام مارکیٹ کو قلیل مدت میں مشکلات سے دوچار بھی کر سکتا ہے۔ بدھ کوکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں 188.29پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جس سے کے ایس ای 100انڈیکس 32915.44پوائنٹس سے بڑکر33103.73پوائنٹس پربندہوا۔
اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 22.40 پوائنٹس اضافے سے 21167.94پوائنٹس اورکے ایس ای ا?ل شیئرز انڈیکس 87پوائنٹس اضافے سے 23248.05پوائنٹس سے بڑھ کر 23335.76 پوائنٹس پر جا پہنچا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 6ارب 89کروڑ 80لاکھ 86ہزار 593روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جس سے مارکیٹ کامجموعی سرمایہ 72 کھرب 2ارب 52کروڑ88لاکھ 84ہزار806 روپے سے بڑھ کر 72کھرب 9ارب 42کروڑ 69لاکھ 71 ہزار 399 روپے ہوگیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 21 کروڑ 33لاکھ 98ہزارحصص کاکاروبار ہوا اورٹریڈنگ ویلیو 9ارب روپے ریکارڈ کیاگیا جبکہ بدھ کو 15 کروڑ 46لاکھ 26ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 8ارب روپے تک محدود دیکھاگیا تھا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طورپر 344کمپنیوں کاکاروبار ہوا جس میں سے 216 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿میں اضافہ، 102میں کمی دیکھی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…