اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) تیل کی عالمی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے اثرات پاکستان کی بیرونی تجارت پر بھی پڑ رہے ہیں ، رواں مالی سال کے دوران تیل کے درآمدی بِل میں دو سو پانچ ارب روپے کی نمایاں بچت ہوئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے مارچ تک پاکستان کا تیل کا درآمدی بِل آٹھ ارب نواسی کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کے اِسی عرصے کے مقابلے میں اٹھارہ فیصد کم ہے۔ ماہرین کے مطابق تیل کی عالمی قیمتوں میں ہونے والی کمی سے ملک کو بیرونی تجارت میں فائدے کی صورت میں ہو رہا ہے۔