جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

‘حکومت این ایف سی ایوارڈ دینے کی پابند نہیں’

datetime 13  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرِ تجارت خرم دستگیر خان نے سینٹ میں آئندہ کے مالی سال میں ممکنہ نئے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آئینی طور پر صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کی ادائیگی کی پابند نہیں ہے۔آٹھویں این ایف سی ایوارڈ کے اعلان میں تاخیر کے حوالے سے پی پی کی سینٹر سسی پلیجو کے توجہ دلاو¿ نوٹس پر خرم دستگیر نے سینٹ میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئین این ایف سی ایوارڈ کے مختلف مراحل کی تشکیل کا حکم دیتا ہے، جو کہ پانچ سال سے زیادہ طویل نہ ہوں، تاہم یہ مرکز کو ایوارڈ دینے کا پابند نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ نیا این ایف سی ایوارڈ سال 2015-16ء کے لیے قابل اطلاق نہیں ہوگا۔اس موقع پر سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی نے کہا کہ ”آپ کیوں مجھے آئین پڑھ کر سنانے اور ایک حکم دینے کے لیے مجبور کررہے ہیں؟“خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت نے یکم جولائی 2014 کو این ایف سی ایوارڈ بنا کر اپنا کام مکمل کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے 24 اپریل کو اس کی منظوری دے دی تھی اور اس پر کمیشن کا ایک اجلاس پہلے ہی منعقد کیا جا چکا ہے۔وفاقی وزیر تجارت نے مزید کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے لیے 4 ورکنگ گروپ تشکیل دیے گئے ہیں اور ان کو وقت کی سہولت کے مطابق اپنی سفارشات جمع کروانے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…