سنگاپور (نیوز ڈیسک) امریکی ڈالر کی قدر اور تیل کے محفوظ ذخائر میں کمی کے نتیجہ میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ میں جون کے لئے خام تیل کے سودے 46 سینٹ اضافہ کے ساتھ 61.21 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ جون میں ڈلیوری کے لئے برینٹ کروڈ کی قیمت 20 سینٹ اضافے کے ساتھ 67.06 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ اقتصادی ماہرین نے امریکا کے پاس تیل کے محفوظ ذخائر میں آنے والے دنوں میں مزید کمی کی توقع ظاہر کی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں