اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رواں مالی سال دس ماہ کے دوران ترسیلات میں سولہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے چودہ ارب چھیانوے کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے اپریل دوہزار پندرہ کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے چودہ ارب چھیانوے کروڑ ڈالر ارسال کئے، گذشتہ مالی سال دس ماہ میں بارہ ارب نواسی کروڑ ڈالر بھیجے گئے تھے۔ اپریل میں ایک ارب چونسٹھ کروڑ ڈالر ترسیل کئے، جو مارچ دو ہزار پندرہ کے مقابلے میں چار فیصد زیادہ ہیں، گذشتہ ماہ سعودی عرب سے اکیاون کروڑ چھیانوے لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے انتالیس کروڑ چھپن لاکھ،، امریکا سے تیئس کروڑ اڑتیس لاکھ اور برطانیہ سے سترہ کروڑ چوالیس لاکھ ڈالر ترسیل کئے گئے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں