جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان میں توانائی بحران سنگین ہونے کاخطرہ،تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 11  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)کے پاور سیکٹر اور دیگر اداروں پر واجبات 230 ارب روپے سے بھی تجاوز کرگئے ہیں جس کے باعث ملک میں توانائی بحران سنگین ہونے کے خطرات منڈلانے لگے ہیں۔ پی ایس او ذرائع کے مطابق واپڈا اور پیپکو پر پی ایس او کے 128ارب روپے کے واجبات ہیں، حبکو پر 54 ارب روپے جبکہ کیپکو پر 18 ارب روپے واجب الادا ہیں۔پی ایس او نے حکومت سے فوری طور پر 10 ارب روپے ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔ پی ایس او ذرائع کے مطابق پاور سیکٹرز کو فرنس آئل کی مسلسل سپلائی کی جاری ہے مگر اس کی مد میں کوئی بڑی ادائیگی نہیں کی جا رہی جس کے سبب20 روز میں پی ایس او کے پاور سیکٹر پر واجبات میں 5 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔دوسری جانب پی ایس اونے انٹرنیشنل اور مقامی ریفائنریز کو 40 ارب روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔ پی ایس او کو فوری طور پر بڑی ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں ملک میں توانائی بحران شدت اختیار کرسکتا ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…