ہانگ کانگ (نیوز ڈیسک)ایشیائی حصص بازاروں میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا ۔پیر کو ٹوکیو سٹاک 1.32 فیصد اضافے کے ساتھ اوپن ہوا۔ نکی 225 انڈکس میں 255.17 پوائنٹس اضافہ ہوا اور نفسیاتی حد 19,3634 تک گئی تاہم شارپ اور توشیبا حصص کی قیمتوں کے لحاظ سے بھاری نقصان سے دوچار ہوئے۔ شنگھائی کمپوزٹ انڈکس 0.60 فیصد، شنزن انڈکس 3.09 فیصد ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈکس 0.74 فیصد جبکہ سڈنی کا مرکزی انڈکس 0.10 فیصد اور سیﺅل کا کوپسی انڈکس 1.02 فیصد اپ رہے۔ جاپانی فرم شارپ کے خلاف اکاﺅنٹنگ فراڈ سامنے آنے کے بعد اس کے حصص کی قیمتوں میں پیر کو 16 فیصد تک گراوٹ آئی جبکہ توشیبا کیپٹل ریڈکشن کی اطلاعات کے باعث حصص بازار میں نقصانات سے دوچار ہوئی۔