اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئندہ مالی سال ترسیلات زر پر ٹیکس نافذ کئے جانے کا امکان ہے، بچت اکاﺅنٹ میں موجود ترسیلات پر 10فیصد ٹیکس متوقع ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں بھیجی جانےوالی رقم 10سے 15فیصد بلیک منی پر مشتمل ہوتی ہے تاہم ترسیلات زر کی صورت میں بلیک منی کو وائٹ کیا جاتا ہے۔ نئے مالی سال میں ٹیکس کے نفاذ سے اس سلسلے کو کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، دوسری جانب سونے اور چاندی کی درآمد کو بھی ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کا امکان ہے۔ سونے اور چاندی کی درآمد پر 6فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس متوقع ہے۔