اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں مونگ پھلی کی پیداوار 112 ہزار ٹن ہوگئی

datetime 11  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں مونگ پھلی کی کاشت کا رقبہ 108 ہزار ایکڑ اور مجموعی پیداوار 112 ہزار ٹن تک پہنچ گئی ہے جبکہ کاشت کے حوالے سے پنجاب کا رقبہ 92 فیصد، خیبر پختونخوا کا 7 فیصد اور سندھ کا1 فیصد تک ہوگیا ہے۔ نیز 87 فیصد مونگ پھلی چکوال، اٹک، جہلم، راولپنڈی سے حاصل کی جارہی ہے اور باقی پیداوار صوابی، کوہاٹ، پارا چنار، مینگورہ، سانگھڑ، لاڑکانہ سے حاصل ہو رہی ہے۔
محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ مونگ پھلی بارانی علاقوں کی موسم خریف کی اہم ترین اور نقد آور فصل ہے۔ انہوں نے بتایاکہ مونگ پھلی کے بیج میں44 سے56 فیصد اعلیٰ معیار کا خوردنی تیل اور22 سے30 فیصد لحمیات پائے جاتے ہیں، اس لیے اس کا غذائی استعمال انسانی صحت و تندرستی کو بر قرار رکھنے کے لیے مفید ہے جبکہ اس کا خوردنی تیل ملکی معیشت کیلیے بہت اہمیت رکھتاہے کیونکہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلیے ہر سال کثیر زرمبادلہ خرچ کرکے خوردنی تیل درآمد کیا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایاکہ مونگ پھلی کی فصل کیلیے گرم مرطوب آب و ہوا موزوں ہے اور دوران بڑھوتری مناسب وقفوں سے بارش اس کی بہتر نشوونما کیلیے بے حد مفید ہے۔انہوں نے بتایاکہ بارانی علاقوں کے زمینی و موسمی حالات میں یہ دونوں خصوصیات موجود ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ مونگ پھلی کے زیر کاشت رقبے کا بیشتر حصہ بارانی علاقہ جات پر مشتمل ہے اور مونگ پھلی کی ترقی دادہ اقسام کی پیداواری صلاحیت و پیداوار میں فرق موجود ہے جبکہ اس فرق کی وجہ جدید زرعی ٹیکنالوجی کے رہنما اصولوں سے کاشتکاروں کی لاعلمی اور عدم دلچسپی ہے جس کے نتیجے میں پیداوار میں اس حد تک کمی پائی جاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ کاشتکار جدید زرعی ٹیکنالوجی کے رہنما اصولوں پر عمل کرکے اپنی پیداوار میں دو سے تین گنا اضافہ کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…