جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

’ایمپلائز آف دی ایئر ایوارڈز 2014‘ کا انعقاد 9 ستمبر کو ہوگا

datetime 11  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) متعدد قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کو ان کی تخلیقی صلاحیتوں اور پاکستان میں بہترین مواقع فراہم کرنے کے اعتراف کے سلسلے میں ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) کے تحت ”ایمپلائز آف دی ایئر ایوارڈز 2014“ کا انعقاد9 ستمبر2015 کو کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر خواجہ ایم نعمان نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔
اس موقع پر نائب صدر زکی احمد خان بھی موجود تھے۔خواجہ ایم نعمان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کو ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکیں۔ ان کا کہنا تھاکہ جو ادارے ملک میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیںانکی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید تقویت فراہم کرنے اور انٹرپرینیورز پاکستان میں ورک فورس بڑھانے میں یہ ایوارڈز اہم کردار ادا کرے گا۔خواجہ ایم نعمان نے کہاکہ ہمارا ملک ہرقسم کے وسائل سے مالا مال اور بہترین جغرافیے کا حامل ہے اور یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا کی نظریں پاکستان کی جانب ہیں۔
کوریا، جاپان، اور یورپین یونین سے بہتر تعلقات ہونے کے باوجود صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی دوطرفہ تعلقات اور تجارت میں اضافہ نہیں ہونے دیتی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملک کو غربت اور بے روزگاری کا سامنا ہے جس سے معاشرہ عدم استحکام کا شکار ہورہا ہے جس کے خاتمے کے لیے نئی پالیسیاں تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔انھوں نے صنعت کاروں پر زور دیا کہ ملک سے بے روزگاری کے خاتمے کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاریں کریں۔ انھوں نے کہاکہ ایوارڈ حاصل کرنے والے افراد اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خطے میں خوشحالی کا باعث بنیں گے اور امید ہے کہ ٹریننگ اور اسکل ڈیولپمنٹ یہ سلسلہ آگے بڑھانے میں معاون بنیں گے۔
ایوارڈ کی جیوری میںمحمد علی جناح یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر عبدل وہاب، LUMS کے چیف فائننس آفیسر منصور خلیل اور فاطمہ جناح یونیورسٹی کی چیئر پرسن ڈاکٹر مسرت انور شیخ شامل ہیں۔ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان اپنی وسعت میں رہتے ہوئے قوم اور اپنے فیڈریشن کے ممبران کی خدمت میں مصروف عمل ہے، ایمپلائز آف دی ایئر ایوارڈ کمپٹیشن اس سلسلے کی اہم کڑی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ فیڈریشن گزشتہ دس سالوں سے مسلسل پیشہ ورانہ خدمات، صحت اور ماحولیات کے شعبے میں صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے خصوصی ٹریننگ اور ایوارڈ ددینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ TVET کے ریفارمز سپورٹ پروگرام جو کہ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) اور GIZ کے اشتراک سے جاری ہے جس میں نوکری پیشہ افراد کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے مصروف عمل ہے اس پروگرام کے ذریعے پیشہ ور افراد کو مارکیٹ کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے خصوصی ٹریننگ دی جاتی ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…