اسلام آباد(نیوزڈیسک )ایران پر عائد پابندیاں اٹھائے جانے اور ایٹمی معاہدے کا امکان بڑھنے کے بعد پاکستان کی آئل ریفائنریوں کو ایران سے عالمی منڈی کے مقابلے میں کم قیمت پر تیل ملنے کی امید ہے-پاکستان کی “بائیکو ریفائنری” کے چیف فائننشیئل آفیسر “اسد صدیقی” نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اس ملک کی ریفائنریوں کا ڈھانچہ ایران کے خام تیلے کے لئے پوری طرح مناسب ہے اور ہمیں بہت امید ہے کہ ایران ، پاکستان کے لئے اپنے برآمداتی خام تیل کی قیمت میں چھوٹ دے کر ہمیں تیل برآمد کرنے والا اہم ملک بن جائے گا-انھوں نے کہا کہ “بائیکو ریفائنری” میں پاکستان میں خام تیل ریفائن کرنے کی سب سے زیادہ صلاحیت موجود ہے اور یہ امکان پایا جاتا ہے کہ پاکستان کی اس سب سے بڑی ریفائنری کو ایران سے کم قیمت پر تیل حاصل ہو جائے-اسد صدیقی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دوسری ریفائنریوں کا ایران سے تیل درآمد کرنے کا ایک سال کا معاہدہ ہے کہا کہ یہ امکان بھی پایا جاتا ہے کہ ایران پاکستان کی تمام ریفائنریوں کو کم قیمت پر خام تیل برآمد کرے-