جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ایل این جی گیس نہیں پیٹرول ہے‘ وزارت پیٹرولیم نے گیس کی نئی تعریف متعا رف کروادی

datetime 10  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزارت پیٹرولیم کا ایک اور کارنامہ‘ ایل این جی کو پٹرول قرار دے دیا اور درآمد کی اجازت پی ایس او کو دے دی ہے۔ حکومت نے پی ایس او کو 5 فیصد منافع کا اختیار بھی دے دیا ہے جس کے نتیجہ میں لوگوں کی جیبوں سے اربوں روپے لوتنے کا پروگرام بنا لیا گیا ہے۔ آن لائن سے خصوصی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ایس او کے پاس ایل این جی درآمد کرنے کا لائسنس نہیں تھا تاہم اب ای سی سی نے ایل این جی کو پٹرول قرار دے دیا ہے جس کے بعد پی ایس او بھی ایل این جی درآمد کر سکے گا۰ جب ان سے سوال کیا گیا کہ اوگرا نے ایل این جی کا لائسنس پی ایس او کو فراہم نہیں کیا تو یہ ایل این جی کیسے درآمد کر سکے گا تو انہوں نے اپنے جواب میں کہا کہ اوگرا کو ہمت ہے تو نوٹس لینا چاہئے اوگرا خاموش کیوں ہے۔ حکومت نے ایل این جی کو پٹرول قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس او ایل این جی درآمد سے 4 فیصد منافع حاصل کرے گی۔ وفاقی وزیر کی توجہ پی ایس او کی طرف سے ایل این جی درآمد کرنے کے ٹینڈر بارے دلائی گئی تو انہوں نے کہا ایل این جی گیس نہیں پٹرول ہے۔ آن لائن کو پٹرولیم ماہرین نے بتایا کہ حکومت نے پی ایس او کو 4 فیصد منافع مارجن دے کر عوام سے اربوں روپے لوٹ لے گی تاہم اوگرا کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے اوگرا کا لائسنس نہ ہونے پر پی ایس او کو ایل این جی درآمد کرنے کا اختیار نہیں ہے اوگرا ترجمان نے آن لائن کو بتایا کہ پی ایس او کے پاس ایل این جی درآمد کرنے کا لائسنس نہیں ہے کیونکہ پی ایس او نے اس بارے پٹیسن بھی دائر نہیں کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حقیقت میں اوگرا اس وقت عضو معطل بنا ہوا ہے اور اس کے اختیارات سلب ہو چکے ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…