جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

محکمہ زراعت پنجاب کی کماد کے کاشتکاروںکو جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے فوری گوڈی کی ہدایت

datetime 10  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) محکمہ زراعت پنجاب نے کماد کے کاشتکاروںکو جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے فوری گوڈی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی جہاں فصل کو نقصان سے بچاتی ہے وہیں زمین نرم ہونے کے باعث فصل کی جڑیں بھی خوب پھیلتی ہیں جس سے اچھی پیداوار حاصل ہوتی ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ کاشتکار ستمبر کاشتہ کماد کی فصل کو رواں ہفتہ کے دوران نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈال دیں اور اس کے بعد مناسب آبپاشی بھی کریں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر بارش ہو چکی ہو تو آبپاشی کچھ دن بعد بھی کی جاسکتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ کاشتکار مونڈھی فصل کی باقی ماندہ نائٹروجنی کھاد کی پہلی قسط ڈالنے کے بعد پودوں پر مٹی چڑھادیں تاکہ تیز ہواﺅں یاآندھی کے باعث فصل کو گرنے سے بچایاجاسکے۔ انہوںنے کہاکہ کماد کی جڑ اور تنے گڑوو¿ں کے تدارک کیلئے کاشتکار ماہرین زراعت کی مشاورت یا محکمہ زراعت کے عملہ کی رہنمائی حاصل کرتے ہوئے مناسب دانہ دار زہریں ڈال سکتے ہیں ۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…