جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کراچی،اعلیٰ کوالٹی کی روئی کی خریداری جاری،قیمت میں فی من 100 روپے کا اضافہ

datetime 9  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹیکسٹائل واسپنگ ملز کی جانب سے اعلیٰ کوالٹی کی روئی کی خریداری جاری رہنے اور کپاس کے کاشتکاروں کی جانب سے پھٹی کی قلیل رسد کے باعث روئی کے بھاﺅ میں اضافہ کا رجحان دیکھا گیا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹنگ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 100 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 5450روپے کے بھاﺅ پر بند کیا۔ صوبہ سندھ میں روئی کا بھاﺅ فی من 4400تا 5500روپے جبکہ صوبہ پنجاب میں روئی کا بھاﺅ فی من 4900تا 5600 روپے رہا جبکہ پھٹی قلیل مقدار میں دستیاب ہے۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ فی الحال ملک میں روئی کی گانٹھوں کا اسٹاک محدود ہونے کے باعث بھاﺅ میں اضافہ کا رجحان ہے گوکہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے خصوصی طور پر کاٹن یارن کی مانگ اور دام میں سرد بازاری ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے ملک میں کپاس کی پیداوار کے حتمی اعداد وشمار جاری کئے ہیں جس کے مطابق اس سال ملک میں کپاس کی ایک کروڑ 48لاکھ 75 ہزار گانٹھوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی جبکہ FFC نے آئندہ سیزن کیلئے روئی کی پیداوار کا تخمینہ ایک کروڑ 54لاکھ 38ہزار گانٹھوں کا مقرر کیا ہے۔ سندھ وپنجاب کے زیریں علاقوں میں کپاس کی بوائی شروع ہوچکی ہی نئی فصل کی آمد اگست کے اوائل میں آنے کی توقع ہے



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…