لندن (نیوزڈیسک)بندرگاہوں اورجہازرانی کے وزیرکامران مائیکل نے کہاہے کہ پاکستان آئندہ ہفتے کے دوران گوادر کی بندرگاہ سے پہلی مرتبہ برآمدات شروع کررہاہے۔لندن میں پاکستانی برادری اور صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک گوادر کی بندرگاہ صرف درآمدات کیلئے استعمال ہورہی تھی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گوادر کی بندرگاہ کی کارکردگی بڑھانے کیلئے ٹیکس سے پاک صنعتی زون اور وئیر ہا?سز کے قیام کیلئے دوہزار ایکڑ سے زائد اراضی کی پہلے ہی نشاندہی کی جاچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کا مستقبل گوادر کی بندرگاہ کی کامیابی سے منسلک ہے کیونکہ اس سے ہماری برآمدات میں اضافے میں مدد ملے گی اور خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔کامران مائیکل نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستانی عوام کیلئے غیرمعمولی ترقی اور خوشحالی لائے گا۔