اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

چار سومیگاواٹ بجلی منصوبوں کیلئے 73ارب مختص کرنے کی سفارش

datetime 8  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت پانی وبجلی نے پنجاب میں قصور اور جھنگ کے اضلاع میں ایل این جی سے 2400میگاواٹ کے بجلی منصوبوں کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 73ارب 90کروڑ مختص کرنے کی سفارش کردی۔ وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق منصوبہ بندی کمیشن کو بھیجوائی گئی سفارشات میں کہا گیا ہےکہ قصور میں بلوکی کے مقام پر 1200میگاواٹ کے ایل این جی پاور پلانٹ کیلئے 36ارب 54کروڑ روپے جبکہ جھنگ میں حویلی بہادرشاہ کےمقام پر 1200میگاواٹ کے ایل این جی منصوبے کے لیے 37ارب 36کروڑ روپے درکار ہونگے۔ وزارت پانی وبجلی کی طرف سے ان سفارشات میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوکی پاورپلانٹ کے لیے 1ارب 32کروڑ روپے رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ سے جاری کیئے جائیں جبکہ 35ارب 22کروڑ روپے ا?ئندہ مالی سال کے بجٹ میں مختص کیئے جائیں۔ منصوبہ بندی کمیشن سے سفارش کی گئی ہے کہ جھنگ میں حویلی بہادر شاہ کے ایل این پاور پلانٹ کیلئے ایک ارب 35کروڑ روپے رواں مالی سال ہی جاری کیئے جائیں جبکہ 36ارب روپے ا?ئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں مختص کیے جائیں۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…