اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی چاول کی امریکی منڈیوں تک رسائی کی یقین دہانی

datetime 8  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل نے پاکستانی چاول کو امریکی مارکیٹ تک زیادہ سے زیادہ رسائی کیلیے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن ا?ف پاکستان (ریپ)کو امریکا کی مارکیٹ کا جائزہ لینے اور بریانی فیسٹیول منعقد کرنے کی پیشکش کردی ہے۔گزشتہ روزمقامی ہوٹل میں ریپ کی جانب سے کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نے اپنے اعزاز میں دیے گئے ظہرانہ میں خطاب کے دوران کہا کہ پاکستانی ایکسپورٹرز کو امریکی مارکیٹوں تک رسائی فراہم کی جائے گی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو مزید فروغ حاصل ہوسکے۔ ظہرانے میں بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی، ٹی ڈیپ کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر،ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدر عبدالرحیم جانو، ریپ کے چیئرمین رفیق سلیمان اور سابق ممبر منیجنگ کمیٹی ریپ شاہد تواوالا نے بھی خطاب کیا۔ امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستانی رائس ایکسپورٹرز وفد کی صورت میں امریکا کا دورہ کریں اور وہاں بریانی فیسٹیول بھی منعقد کیا جائے۔
40 برس پہلے تک امریکا میں اطالوی کھانوں کوپسند کیا جاتا تھا لیکن اب امریکی چاول شوق سے کھاتے ہیں اور یہ چاول پاکستان سمیت بھارت،تھائی لینڈاور دیگر ممالک سے منگوایا جاتا ہے۔برائن ہیتھ نے پاکستانی تاجروں سے کہا کہ وہ امریکی مارکیٹوں کا جائزہ لیں اور جہاں بھی پاکستانی مصنوعات کی کھپت ممکن ہوانہیں وہاں تک پہنچائیں، بالخصوص پاکستانی چاول کی امریکا ایکسپورٹ کے وسیع مواقع ہیں،ہم پاکستانی تاجروں سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا سے کنسلٹنٹ پاکستان بلائے جائیں گے تاکہ وہ پاکستانی ایکسپورٹرز کو یہ بتاسکیں کہ امریکا کے سپر اسٹورز، وال مارٹ وغیرہ میں چاول کس طرح فروخت کیا جاسکتا ہے اور اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو نہ صرف پاکستانی چاول کی امریکا کو ایکسپورٹ ڈیڑھ ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
ریپ کے چیئرمین رفیق سلیمان نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستانی چاول دنیا بھر میں اپنے ذائقہ اور خوشبو کے باعث بے حد پسند کیا جاتا ہے اور مشہور ہے، امریکا نے رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر ساڑھے4لاکھ ٹن چاول درآمد کیا ہے جس میں سے پاکستان سے صرف15ہزار ٹن چاول خریدا گیا ہے جس میں اضافے کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ریپ کے وفد کے دورہ امریکا سے دوطرفہ تجارت کو فروغ حاصل ہوسکتا ہے اور ہم سپراسٹورز اورچین اسٹورز سمیت دیگر مارکیٹوں کا دورہ کیا جائے گا جس کیلئے امریکی سفارتخانہ اور امریکی قونصلیٹ ریپ کے ساتھ تعاون کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کسانو ں کے پاس جدید مشینری اور آلات نہیں ہیں جس کی وجہ سے 10سے20فیصد فصل کو نقصان پہنچتا ہے،امریکا اپنے یو ایس پروگرام میں پاکستانی کسانوں کی ترقی کو بھی شامل کرے اور انکی سپورٹ کی جائے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…