لاہور(نیوز ڈیسک) رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی سے منافع خور مافیاسرگرم ہو گیا۔ دالوں کی قیمتوں میں ہوشر باد اضافہ کر دیا۔ سفید چنے 20روپے اضافے سے 90روپے جبکہ دال چنا اورکالے چنے کی قیمتیں 20 روپے اضافے سے 80روپے فی کلو تک پہنچ گئیں۔لاہور میں اکبری منڈی میں گزشتہ 10سے 15روز کے دوران دالوں کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دال چنا 20روپے اضافے کے بعد 80روپے فی کلو، سفید چنے 20روپے اضافے کے بعد 90روپے فی کلو، کالے چنے 20روپے اضافے کے بعد 80روپے فی کلو ہو گئے ہیں جبکہ چینی کی قیمت میں بھی ایک ہفتے کے دوران پچاس کلو کے تھیلے کی قیمت میں 100روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری طرف ضلعی حکومت کی طرف سے جاری کردہ پرچون قیمتوں کی فہرست کے مطابق دال چنا کی قیمت فروخت62فی کلو مقرر ہے لیکن مختلف مقامات پر دال چنا 86روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ دال مسور باریک 130روپے کے بجائے 150روپے، دال ماش 158 کے بجائے 180روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔
رمضان سے قبل ہی منافع خور سرگرم دالوں کے نرخ بڑھ گئے
8
مئی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں