پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ایس اینڈ پی نے پاکستان کا اقتصادی آﺅٹ لک مستحکم سے مثبت کر دیا

datetime 7  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دنیا کی دوسری بڑی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے بھی پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کرتے ہوئے طویل مدتی اقتصادی آو¿ٹ لک مستحکم سے مثبت کر دیا ہے جبکہ 2015 سے 2017 تک پاکستان کی معاشی ترقی کا ہدف بھی بڑھا کر چار اعشاریہ چھ فیصد کر دیا۔ ایس اینڈ پی نے پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو کا ہدف پہلے تین اعشاریہ آٹھ فیصد رکھا تھا۔ اس سے قبل دنیا کی سب سے بڑی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بھی پاکستان کی فارن کرنسی کی درجہ بندی منفی سے بڑھا کر مستحکم کی تھی۔ اسٹینڈرڈ اینڈ پورز کے مطابق پاکستان نے معاشی استحکام کے لئے کئی اقدامات کئے۔ مالی اور بیرونی شعبے میں بھی بہتری آئی ، تیل کی قیمتوں میں کمی اور معاشی سرگرمیاں بڑھنے سے پاکستان کی مالی حالت بہتر ہو رہی ہے۔ بیرونی رقوم کی آمد اور ترسیلات زر کے باعث مالی مشکلات میں کمی ہوئی۔ امریکی ایجنسی کا کہنا ہے اس مدت میں مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح پانچ فیصد سے کم پر رہے گی جو ابتدائی اندازے سے کم ہو گی۔ پاکستان کی فی کس آمدن چار اعشاریہ تین فیصد اضافے سے ایک ہزار 460 ڈالر رہے گی۔ ایس اینڈ پی کے مطابق پاکستان کی معیشت میں بہتری کے باوجود خدشات موجود ہیں۔ کم آمدن ، مانیٹری پالیسی کے کمزور ڈھانچے ، محاصل کے اہداف میں شارٹ فال اور کمزور انفراسٹرکچر کے باعث معاشی ترقی کی موجودہ رفتار متاثر ہو سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…