جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

یوبی ایل ایم نائن پروجیکٹ کیلیے 25.2ارب روپے کی فنانسنگ کریگا

datetime 7  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کراچی سے حیدرآباد موٹر وے (ایم نائن) پروجیکٹ کے لیے 25.2ارب روپے کی فنانسنگ کا انتظام کرے گا۔اس حوالے سے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن( ایف ڈبلیو او) کے ذیلی ادارے سپر ہائی وے کنسٹرکشن، آپریشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن انجینئرنگ لمیٹڈ(SCORE) کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔
معاہدے کی تقریب ایف ڈبلیو او کے ہیڈ آفس راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے صدر اور سی ای او وجاہت حسین اور SCOREکے سی ای او میجر جنرل محمد افضل نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت یوبی ایل بینکوں کے کنسورشم کے ذریعے سرمایہ مہیا کرے گا۔ اس منصوبے کے تحت کراچی سے حیدرآباد 136کلو میٹر عالمی معیار کی شاہراہ تعمیر کی جائیگی۔ دونوں اداروں کے مابین یہ معاہدہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور منصوبے کا پہلا ٹھوس قدم ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…