جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

موسمی تغیرات سے فصل کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت

datetime 6  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلانوالی(نیوز ڈیسک) زرعی ماہرین نے کا شت کا رو ں کو موسمی تغیرات سے فصل کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ماہرین کے مطابق ا س سال گند م کی ایک کروڑ 90لا کھ ٹن ریکارڈ پیداوا ر متوقع ہے جس سے نہ صرف کا شت کا رو ں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ ملکی معیشت بھی مستحکم ہوگی۔
گندم کی فصل بر دا شت کے مرحلہ میں داخل ہورہی ہے اور ایک اندازے کے مطابق کٹائی کے بعد گندم کی پیداوار کا 10فیصدحصہ مختلف وجوہا ت کی بنا پر ضا ئع ہو جاتا ہے ا س لیے ضرور ی ہے کہ گندم کی کٹائی سے قبل موثر منصوبہ بندی کی جا ئے گندم کی بر د اشت کے وقت موسمی تغیرات سے پیداوار کافی متاثرہوتی ہے ان تبدیلیوںمیں معمول سے زیاد ہ اور وقت سے پہلے با ر ش نیز در جہ حرارت میں اچا نک اضافہ سے گندم کی پیداوا پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں گندم کی کٹائی کے موسم میں با ر شوں اور آندھی سے فصل کا بہت ز یا د ہ نقصا ن ہوتا ہے گندم کی فصل کو ضرورت سے زیاد ہ پانی ہرگز نہ دیں با ر شوں کی صورت میں اگیتی فصل کو بالعموم پانی کی ضرورت نہیں ہوتی اگر فصل کو پانی کی کمی کا سامنا ہو تو ہلکا پانی لگائیں اگر آندھی یہ تیز ہوا چلنے کاخدشہ ہو تو فصل کی آپیاشی نہ کریں کیونکہ آندھی کیو جہ سے فصل گرنے سے پیداوار کا بڑا حصہ َضا ئع ہو جاتا ہے کا شت کا ر فصل کی بر د اشت کیلئے منصوبہ بند ی موسمی حالات کو مد نظر رکھتے ہو ئے کریں کمبائن ہا ر ویسٹرسے کٹائی پیداوار کو کافی حدتک ضائع ہو نے سے بچایاجاسکتا ہے لحاظہ گندم کو نہ تو وقت سے پہلے اور نہ ہی تاخیر سے کاٹیں کیونکہ دونوں صورتوںمیں پیداوا متاثرہوسکتی ہے اسی طرح با ر ش کی صورت میں فصل کی کٹائی رو ک دیں اور کٹائی کے بعد فصل کو زیاد ہ دن تک کھیت میں نہ چھوڑیں تا کہ کھیت میں موسمی اثرا ت با ر ش اور آندھی و غیر ہ کے نقصان سے بچاجاسکے ۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…