اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے بھارت سے غیرمعیاری ٹماٹر کی درآمد پر پابندی عائد کردی، وزارت خوراک نے بھی درآمدی ٹماٹر کو انسانی صحت کے لیے مضر قرار دے دیا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی کسٹم حکام نے بھارت کی جانب سے واہگہ بارڈر کے راستے غیرمعیاری ٹماٹر کی درآمد فوری طور پر معطل کردی، حکام کا کہنا ہے کہ بھارت سے درآمد ہونے والا ٹماٹر زہر آلود اجزا پر مشتمل ہے، غیرمعیاری ہونے کے باعث وزارت خوراک پاکستان نے بھی اسے انسانی صحت کے لیے مضر قرار دیا ہے، جس کے بعد بھارت سے ٹماٹر کی درآمد معطل کردی، ادھر مقامی مارکیٹ میں ساٹھ روپے فی کلو فروخت ہونے والا ٹماٹر بیس روپے اضآفے سے اب اسی سے سو روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔