کراچی(نیوزڈیسک)آئندہ مالی سال سے اشرافیہ کیلئے نئے ٹیکس متعارف کرائے جانے امکان ہے۔ سپر رِچ ٹیکس کے اطلاق سے اشرافیہ سے 12 فیصد انکم ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ میں مالدار افراد پر نیا ٹیکس سپر رچ ٹیکس کے نام سے عائد کئے جانے کا امکان ہے، آئندہ مالی سال2015-16 میں سالانہ ایک کروڑ یا اس سے زائد کمانے والوں اور دس کروڑ یا اس سے زائد آمدنی والی کمپنی پر 12 فیصد انکم ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز زیر غور ہے، بجٹ ساز اداروں کی جانب سے اضافی ٹیکس وصولی سے حاصل ہونے والی رقم کا اندازہ لگایا جارہا ہے، واضح رہے سپر رچ ٹیکس کا تصور بھارت میں گزشتہ سال متعارف کرایا گیا تھا، جس سے بھارتی سرکار کو اضافی 90ارب روپے آمدنی ہوئی تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں