کراچی(نیوز ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس ہدف کو عبورر کرنے کے لیے برآمد کنندگان کے 130ارب سے زائد ریفنڈ کی ادائیگیاں روک دی ہیں۔20ارب روپے ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی کے چیک تین ماہ بعد کیش کئے جا سکیں گے، 110 ارب روپے کے ریفنڈ ادا نہ کئے جانے کی وجہ سے پاکستان کی برآمدات میں کمی ہو رہی ہے۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ذرائع کے مطابق گزشتہ سال پاکستان کے مختلف شعبوں کی جانب سے بیرون ممالک 25ملین سے زائد کی مصنوعات بھجوائی گئی تھیں مگر رواں مالی سال کے 9ماہ کے دوران برآمدات میں 6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پاکستانی برآمدکنندگان کے اربوں روپے کے ریفنڈ کلیمز ایف بی آر نے روک رکھے ہیں جبکہ صرف 20 ارب روپے کے چیک دے دیئے گئے ہیں اور وہ بھی تین ماہ کے بعد کیش ہو سکیں گے ، ذرائع کے مطابق پاکستان کسٹمز کے ذمے بھی 6سے7کروڑ روپے ریبیٹ کی صورت میں بقایا ہیں اور سرمائے کی بندش کی وجہ سے برآمدات میں کمی واقع ہو رہی ہے۔