لاہور( نیوزڈیسک)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کپاس،سوتی دھاگے، فیبرکس اور گارمنٹس پر 5فیصد سیلز ٹیکس عائد کئے جانے کا امکان ہے ،پانچ اہم ملکی برآمدی شعبے ٹیکسٹائل، چمڑہ، آلات جراحی، گارمنٹس اور کھیلوں کے سامان تیار کرنے والی صنعتوں کو بجلی اور گیس کی فراہمی پر بھی پانچ فیصد سیلز ٹیکس عائد کئے جانے کی بھی تجویز دیدی گئی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کپاس،سوتی دھاگے، فیبرکس اور گارمنٹس پر پانچ فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ پر غور کر رہی ہے جس سے حکومت کو 50ارب روپے حاصل ہوں گے۔ جبکہ دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پانچ اہم ملکی برآمدی شعبے ٹیکسٹائل، چمڑہ، آلات جراحی، گارمنٹس اور کھیلوں کے سامان تیار کرنے والی صنعتوں کو بجلی اور گیس کی فراہمی پر بھی پانچ فیصد سیلز ٹیکس عائد کئے جانے کی تجویز دی ہے۔ برآمدکنندگان کا کہنا ہے کہ توانائی بحران اور دیگر مسائل کے باعث ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 16فیصد کمی ہوئی ہے، اگر حکومت نے اس طرح کے اقدامات کئے تو ٹیکسٹائل شعبے کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔