اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

فاٹا میں نئی صنعتوں کے قیام پر ٹیکسوں میں چھوٹ دینے کا فیصلہ

datetime 3  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے آئندہ مالی سال 2015–16 کے وفاقی بجٹ میں فاٹا میں نئی صنعتوں کے قیام پر ٹیکسوں سے چھوٹ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیاہے۔اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے سینئر افسر نے بتایا کہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے(فاٹا)سے تعلق رکھنے والے تاجروں، صنعتکاروں و سرمایہ کاروں کی جانب سے وفاقی حکومت کو تجویز دی گئی تھی اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے اعلی سطح کے وفد نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)طارق باجوہ سے ملاقات بھی کی تھی۔جس میں مذکورہ وفد نے چیئرمین ایف بی آر کو صنعتوں کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا اوردہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے باعث ہونے والے نقصانات سے انڈسٹری کو پہنچنے والے نقصانات اور مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران چیئرمین ایف بی آر نے فاٹا سے تعلق رکھنے والے صنعتکاروں کو یقین دہانی کروائی تھی کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں فنانس بل کے ذریعے فاٹا میں نئی سرمایہ کاری کو ٹیکسوں سے چھوٹ دی جائے گی اور فاٹا میں جو سرمایہ کار نئی انڈسٹری لگائیں گے انہیں ڈائریکٹ ٹیکس اور ان ڈائریکٹ ٹیکسوں سے چھوٹ دی جائے گی۔اس کے علاوہ وہاں صنعتوں کے فروغ کیلیے انڈسٹری میں استعمال ہونے والے خام مال پر بھی رعایتیں دی جائیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ اب اس تجویز کو بجٹ کا باقاعدہ حصہ بنانے کا اصولی فیصلہ کیاگیا ہے تاہم حتمی فیصلہ روا ں ہفتے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…