کراچی(نیوز ڈیسک) رواں مالی سال کے مقررہ ٹیکس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں، وزیرخزانہ نے ایف بی آرکو ہدایت کردی ،ایف بی آر کو باقی دوماہ میں716 ارب روپے ٹیکس وصول کرنا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعدادو شمار کیمطابق رواں مالی سال میں10 ماہ کے دوران ٹیکس وصولی 13فیصد اضافے سے19 کھرب 75ارب روپے رہی جوگذ شتہ مالی سال کے اسی عرصے میں17کھرب 45 ارب روپے تھی۔اپریل میں 200ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا ، ذرائع کے مطابق ایف بی آرکوچ26 کھرب91 ارب روپے کا نظرثانی شدہ ہدف حاصل کرنے کےلئے چیلنج ٹاسک کا سامنا ہے، باقی دو ماہ میں716 ارب روپے ٹیکس وصول کرنا ہے ، دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر حکام سے ملاقات میں ہدایت کی ہے کہ رواں مالی سال ٹیکس وصولی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔