اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان جائزہ مذاکرات آئندہ ہفتے دبئی میں ہوں گے، ملک کی معاشی صورتحال اور وفاقی بجٹ کی تیاری پر خصوصی بات چیت کی جائے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے، اور اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز طلب کی گئی ہیں، انھون نے کہا کہ مئی کے پہلے ہفتے میں آئی ایم ایف حکام سے دبئی میں مذاکرات ہوں گے، جس میں ملک کی مائیکرو اور میکرو صورتحال سمیت رواں مالی سال اور آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ کامیاب مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے قرضے کی نئی قسط کا اجرا کیا جائے گا۔