جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اسٹیٹ بینک نے کسب بینک کے حصص کی ٹریڈنگ معطل کر دی

datetime 2  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کے اے ایس بی(کسب) بینک کے حوالے سے وضاحت کے بعد ایس ای سی پی نے کسب بنک کے حصص میں غیر معمولی لین دین کے مشاہدے کے بعد کسب بینک کے حصص کی ٹریڈنگ معطل کر دی ہے، سرمایہ کاروں کے تمام حصص کی سیٹلمنٹ ان کے سب اکاﺅنٹ میں کر دی جائےگی،سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے یہ اقدام سرمایہ کاروں کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا۔اسٹاک مارکیٹ میں کسب بنک کی مینجمنٹ کے تبدیل ہونے کی خبر پھیلنے کے بعد اس کے حصص کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ ایس ای سی پی نے بینک کی مینجمنٹ سے اس بارے میں وضاحت طلب کی ۔بنک نے واضح کیا کہ بنک کو اس وقت وفاقی حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندی کے تحت ہی چلایا جا رہا ہے اور بینک انتظامیہ کو مینجمنٹ کی تبدیلی کے حوالے سے کچھ علم نہیں ۔ بینک کی اس وضاحت کے باوجود بنک کے حصص میں تیزی جاری رہی۔29 اپریل کو بینک اسلامی پاکستان اور کسب بنک کی جانب سے دونوں بنکوں کے انضمام کا اعلان کیا گیاتھا لیکن اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے جمعرات کویہ وضاحت کردی ہے کہ بینک اسلامی کے ساتھ نہ توکسب بینک کے انضمام کا ابھی تک کوئی فیصلہ ہوا ہے اور نہ ہی یہ بینک چینی سرمایہ کے حوالے کرنے کے بارے میں کوئی بات چیت جاری ہے اور تمام تر باتیں صرف افواہیں ہیں ،تاہم اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے یہ اشارہ ضرور دے دیا ہے کہ اکسب بینک کا بینک اسلامی کے ساتھ انضمام کا معاملہ حتمی منظوری کیلئے وفاقی حکومت کے پاس ہے اور بینک اسلامی کسب بینک کو مضبوطی سے چلانے کی اہلیت رکھتا ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…