جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

چین گوادر میں آ ئند ہ سال 60ارب کے پا نچ منصو بے شروع کر ے گا

datetime 30  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں سمیت چین گوادر میں اگلے مالی سال کے دوران تھرمل بجلی کے دو جبکہ تعلیم صحت اور مواصلات کے تین منصوبوں پر کام شروع کر ے گا ،ان منصوبوں کی مالیت 60ارب روپے سے زائد ہوگی وزارت منصوبہ بندی کے ذرائع کے مطابق چین کے سرمایہ کاروں کے تعاﺅن سے گوادر میں توانائی پینے کے صاف پانی کی فراہمی صحت انڈسٹریل زون اور مواصلات کے شعبے میں منصوبے شروع کئے جارہے ہیں ان منصوبوں میں تھرمل بجلی کے دو منصوبے بھی شامل ہیں جن سے مجموعی طور پر 300میگا واٹ بجلی حاصل کی جا سکے گی ان منصوبوں پر مجموعی طور پر 36ارب روپے خرچ کئے جائیںگے بلوچستان کے نوجوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت میں اضافے کےلئے پاک چائنہ وکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے قیام پر ایک ارب روپے خرچ کئے جائیں گے گوادر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے منصوبوں کےلئے 13ارب 20کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ان منصوبوں پر واٹر فلٹریشن پلانٹس سمیت سمندر کے کھارے پانی کو میٹھا بنانے کے منصوبے شامل ہیں گوادر میں فری ٹریڈ زون بنانے کے لئے زمین کی خریدار ی پر بھی 1ارب 40کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے جبکہ چین کی حکومت گوادر میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کےلئے 10ارب روپے کی لاگت سے ہسپتال تعمیر کرے گا جس میں علاج و معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…