جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

برآمد کنندگان کے ریفنڈادا نہ کر نے پر ملکی برآمدات میں کمی

datetime 30  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایف بی آر کی جانب سے برآمد کنندگان کے 110 ارب روپے کے ریفنڈادا نہ کئے جانے کی وجہ سے پاکستان کی برآمدات میں کمی ہو رہی ہے ،20ارب روپے کے ریفنڈ چیک دئیے گئے ہیں جو تین ماہ کے بعد کیش ہو نگے ،پاکستان کسٹمز کے ذمے بھی کروڑوں روپے برآمد کنندگان کے واجب الادہ ہیں یہ انکشاف قومی اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے سامنے ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) کے چیف ایگزیکٹیو ایس ایم منیر نے کیا انہوں نے بتایاکہ گذشتہ سال پاکستان کے مختلف سیکٹروں کی جانب سے بیرون ممالک 25ملین سے زائد کی مصنوعات باہر بجھوائی گئیں تھی مگر حالیہ مالی سال کے 9ماہ کے دوران برآمدات میں 6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کی بنیادی وجہ سے پاکستان برآمدکنندگان کے اربوں روپے کے ریفنڈ کلیمزایف بی آر نے روک رکھے ہیں جبکہ صرف 20 ارب روپے کے چیک دے دئیے گئے ہیں اور وہ بھی تین ماہ کے بعد کیش ہو سکیں گے انہوں نے بتایاکہ پاکستان کسٹمز کے ذمے بھی 6سے7کروڑ روپے ریبیٹ کی صورت میں بقایا ہیں اور سرمائے کی بندش کی وجہ سے برآمد ات میں کمی واقع ہو رہی ہے انہوں نے بتایاکہ پاکستان کی ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ کینو آم اور مچھلی کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے ۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…