پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی سی ایل کی جانب سے پندرہ فیصد منافع کا اعلان

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کا بیسواں سالانہ جنرل اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔پی ٹی سی ایل نے پندرہ فیصدحتمی منافع منقسمہ جوکہ1.5 روپے فی حصص بنتا ہے، کا اعلان کیا ہے،جو 31 دسمبر 2014 کو مکمل ہونے والے مالی سال کے مستحکم نتائج کا مظہر ہے۔ مذکورہ منافع ا±س دس فیصد عبوری منافع منقسمہ(ایک روپیہ فی عمومی حصص) کے علاوہ ہے جس کا پہلے ہی اعلان کیا جا چکا ہے اور شیئر ہولڈرز کوادا کیا جا چکا ہے۔پی ٹی سی ایل بورڈ ممبرز، پی ٹی سی ایل کے صدر اور سی ای او ، ولید ارشید اورکمپنی کی سینئر مینیجمنٹ نے اجلاس میں شرکت کی۔
چئیرمین پی ٹی سی ایل بورڈ عظمت علی رانجھا نے تمام شیئر ہولڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کے منافع میں اضافے کے لیے مینیجمنٹ کے عزم او ر ملازمین کی محنت کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ عظمت علی رانجھا کا کہنا تھا کہ ہائی سپیڈ براڈبینڈ کے دور میں صارفین کا بہترین انتخاب ہوتے ہوئے گزشتہ سال پی ٹی سی ایل کے لیے ایک اور کامیاب سال ثابت ہوا اور کمپنی کے صارفین کی تعداد اور پورٹ فولیوز میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ” تھر میں قحط کی صورتحال ہو، آئی ڈی پیز کے لیے میڈیکل کیمپس کی ضرورت ہو یا پھر وسطی اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ افراد ، پی ٹی سی ایل اپنے ہم وطنوں کی مدد کے لیے پیش پیش رہا ہے۔ شئیر ہولڈرز کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں پی ٹی سی ایل کے صدر اورسی ای او،ولید ارشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل برینڈ جدت، کوالٹی اور کسٹمر فوکس کی علامت ہے۔ کاروباری لحاظ سے کسٹمر ز کی ضروریات کے عین مطابق جدید ٹیکنالوجیز سے آراستہ سوروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔تمام شیئر ہولڈرز نے 31 دسمبر2014ء کو مکمل ہونے والے سال کی مالی گوشواروں سمیت اجلاس کے تمام ایجنڈا پوائنٹس کی متفقہ منظوری دی۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…