اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال 2014-15 کے لیے 2691ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا نظر ثانی ش±دہ ہدف حاصل کرنے کے لیے اگلے دو ماہ اور دو دنوں میں 771.56 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کرنا ہوں گی جبکہ رواں مالی سال میں 27 اپریل تک مجموعی طور پر 1919.44 ارب روپے کی وصولیاں کی ہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں13.1فیصد زیادہ ہیں تاہم مقرر ہدف سے کم ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے مقرر کردہ 2691 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا نظر ثانی ش±دہ ہدف حاصل نہیں کیا جاسکے گا۔ تاہم ایف بی آر کی کوشش ہے کہ ٹیکس وصولیاں چھبیس سو ارب روپے سے زیادہ رہیں۔ اس ضمن میں ”ایکسپریس“ کو ایف بی آر سے دستیاب ٹیکس وصولیوں کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی طرف سے رواں ماہ(اپریل) میں اب تک مجموعی طور پر 144.30ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں۔
اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں اب تک ہونیوالی ٹیکس وصولیوں میں سے براہ راست ٹیکس(انکم ٹیکس)کی مد میں743.23 ارب روپے کی وصولیاں کی گئی ہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں حاصل ہونے والی 633.82ارب روپے کی انکم ٹیکس وصولیوں کے مقابلے میں 17.3فیصد زیادہ ہیں۔
اس کےعلاوہ ان ڈائریکٹ ٹیکسوں میں سے سیلز ٹیکس کی مد میں مجموعی طور پر 829.28 ارب روپے کی وصولیاں کی گئی ہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں حاصل ہونیوالی 780.37 ارب روپے کی وصولیوں کے مقابلے میں6.3 فیصد زیادہ ہیں جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں اب تک مجموعی طور پر117ارب روپے کی وصولیاں کی گئی ہیں جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ہونیوالی 100.45 وصولیوں کے مقابلے میں 16.5 فیصد زیادہ ہیں۔
ایف بی آر نظرثانی شدہ ریونیو ہدف حاصل کرنے میں تا حال ناکام
29
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں