پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

حکومت زرعی شعبے کے فروغ کو اولین ترجیح دے رہی ہے ،وزیر خزانہ

datetime 28  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت زرعی شعبے کو فروغ دینے کو اولین ترجیح دے رہی ہے جس کا مقصد2017تک سات فیصد شرح نمو حاصل کرنا ہے ۔ زراعت، انفرسٹرکچر، توانائی اور ٹیلی مواصلات کے شعبوں میں ترقی سے 2017-18ءتک 7 فیصد تک کا اقتصادی نمو کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ڈبلیو ایچ آر فنانسنگ سے چھوٹے کاشتکاروں کو مالی خدمات کی فراہمی کیلئے بینکوں کو سہولت ملے گی وہ منگل کو متنوع زرعی امداد کے بارے میں دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی شرح نمو۔بڑھانے کی خاطر کاشتکاروں کیلئے جلد قرضے فراہم کرنے کی سہولت کا آغاز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے معیشت کو تیز تر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور کاشتکاری کے بہترین طریقے متعارف کرا کر خوراک کا تحفظ یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے زرعی قرضوں کو پانچ سو ارب روپے تک بڑھا دیا ہے۔وزیر خزانہ نے دنیا کے دیگر ملکوں سے مسابقت کیلئے مختلف اقسام کی فصلیں متعارف کرانے پر زور دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں زرعی پیداوار میں بہتری لانے، کاشتکاری کے جدید طریقے روشناس کرانا، مارکیٹ تک رسائی بڑھانے، فارمنگ کو مارکیٹ سے منسلک کرنے اور کاشتکاروں تک فوائد پہنچانے میں مدد ملے گی۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ حکومت زرعی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی کیلئے مالیاتی شعبہ کو سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان میں ویئر ہاوس ریسپٹ فنانسنگ سسٹم کی ترقی کےلئے فریم ورک کی تشکیل سے متعلق کوششوں میں ذاتی طور پر شامل ہیںاس سلسلہ میں انہوں نے تقریباً ایک سال پہلے فنانشل اینوویشن چیلنج فنڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈبلیو ایچ آر فنانسنگ سے چھوٹے کاشتکاروں کو مالی خدمات کی فراہمی کیلئے بینکوں کو سہولت ملے گی



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…