کراچی(نیوز ڈیسک)تیسری سہ ماہی میں پاکستان اسٹیٹ آئل نے تین اعشاریہ دو ارب روپے کا منافع حاصل کرلیا۔ کمپنی کا منافع خام تیل کی قیمتوں میں اکاون فیصد کمی کے باعث متاثرہوا،گزشتہ سال کی اسی مدت میں انیس اعشاریہ چار بلین کا منافع ہوا تھا۔پاکستان اسٹیٹ آئل نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا۔ جنوری تا مارچ کے دوران کمپنی کا منافع بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اکاون فیصد کمی کے باعث منفی طور پر متاثر ہو ا۔ خام تیل کی اوپیک پرائس جولائی دو ہزار چودہ میں ایک سو نو امریکی ڈالر فی بیرل رہی جبکہ دو ہزار تیرہ میں یہ قیمت سو امریکی ڈالر فی بیرل تھی۔ مارچ دو ہزار پندرہ میں قیمت ترپن امریکی ڈالر فی بیرل تھی۔ خام تیل کی قیمتوں میں اکاون فیصد کی کمی سیلز ٹرن اوور میں بیس فیصد کمی کا باعث بنی۔ ٹرن اوور آٹھ سو چوبیس بلین روپے رہا، جو مالی سال دو ہزار چودہ کی نوماہ کی مدت میں دس فیصد کے اضافے کے ساتھ ایک ہزار تئیس بلین روپے تھا۔ تیسری سہ ماہی کے دوران کمپنی کو مجموعی طور پرومیٹرک گروتھ میں نو فیصد اضافہ ہوا۔ #/s#