کراچی(نیوز ڈیسک)آلو کی قیمت کو قرار آیا تو مہنگی پیاز عوام کو رولانے لگی .کراچی کے بازاروں میں فی کلو پیاز 50سے 60 روپے تک جا پہنچی ہے۔صدر ویجیٹیبل ہول سیل مارکیٹ حاجی شاہ جہاں کے مطابق سندھ سے پیاز کی فصل کے اختتام کے بعد بلوچستان سے آنے والی پیاز کے نرخ 40 روپے کلو کے حساب سے مل رہی ہےجس کے باعث ریٹیل سطح پر یہ سبزی 50 سے 60 روپے کلو کی سطح پر دستیاب ہے۔انکا کہنا تھا کہ پیاز کی نئی فصل جون کے اوائل سے مارکیٹ میں آنا شروع ہوجائے گی جس کے بعد ہی پیاز کی قیمتوں میں کمی دیکھے جانے کا امکان ہے۔ادھر آلو کی قیمت 10 روپے فی کلو کی سطح پر آجانے سے جہاں صارفین کو کچھ راحت ملی ہے وہیں کاشت کار استحصال کا شکار ہیں اور آلو کی زائد فصل کو ایکسپورٹ کرنے کیلئے حکومتی تعاون کے خواہاں ہیں۔