پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سعودی کمپنیاں پاکستان میں4ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرینگی، انوشہ رحمٰن

datetime 28  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمان کا کہناہے کہ سعودی کمپنیاں پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں 4ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں اور ہم 2020 تک آئی ٹی کی برآمدات کا حجم 4ارب ڈالر تک لے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کی جانب سے آئی ٹی کے شعبے میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ماہرین اور مختلف موبائل ایپس بنانے والے طلبا کی حوصلہ افزائی کیلیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان نے کہا کہ ہم نے یونیورسل ٹیلی سینٹر پروگرام منظور کرلیاہے۔
جس کے تحت 500 نئے ٹیلی سینٹر کھولے جائیں گے اور یہ 11ارب ڈالر کا منصوبہ ہے۔ ٹیلی کام کمپنیوں میں 300افرادکو تنخواہ پر انٹرن شپ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے رواں سال کو آئی ٹی کا سا ل قرار دینے کا اعلان کیاہے۔
آئی ٹی سیکٹر کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے۔ ٹیلی کام سیکٹر کا ریونیو آئندہ پانچ سال میں 800ارب روپے تک پہنچ جائیگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر کا ریونیو 2020 چار ارب ڈالر تک پہنچ جائیگا۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 20ارب ڈالر کے آئی ٹی کے 9منصوبے شروع کیے جارہے ہیں۔
اس موقع پرچیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کے ماہرین اور طلبا کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں۔ ایک کارڈ پر ایک سے زائد سموں کی تصدیق کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے اب ایک شناختی کارڈ پر ایک سم تصدیق کرنے کی ڈیڈلائن پر کل آئی ٹی کے ساتھ اجلاس میں فیصلہ کرینگے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…