اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی ایل) نے ایک اور ونڈ پاور پلانٹ نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا فاﺅنڈیشن ونڈ انرجی لمیٹڈ سے 50 میگاواٹ بجلی نظام میں شامل ہو گئی این ٹی ڈی سی نے اس پلانٹ کو سسٹم میں داخل کرنے کےلئے گھارو ونڈ کلسٹر میں سمندری حدود میں 9.5 کلومیٹر 132 کے وی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی،ترجمان این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ اب تک سندھ کے علاقوں جھمپیر اور گھارو ونڈ کلسٹر سے بجلی کی ترسیل کے مشکل زمینی راستوں اور سمندری حدود میں 90 کلومیٹر سے زائد 132 کے وی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن بچھائی جاچکی ہے۔ 56.2 میگاواٹ زورلو (Zorlu)ونڈ پاور پلانٹ، 50 میگاواٹ فوجی فرٹیلائزر کمپنی انرجی لمیٹڈ(FFCEL) ، 50 میگاواٹ تھری گارجز(Three Gorges) فرسٹ ونڈ پاور پلانٹ، 50 میگاواٹ فاﺅنڈیشن ونڈ انرجی لمیٹڈ (FWEL-II) پہلے ہی سسٹم میں شامل ہو چکے ہیں جبکہ سفائر ونڈ پاور تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،ترجمان نے مزید بتایا کہ موجودہ حکومت ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کےلئے پُرعزم ہے اور ماحول دوست گرین انرجی کی فراوانی پر یقین رکھتی ہے۔ جو آلودگی سے پاک ہو۔ گھارو اور جھمپیر میں ٹرانسمیشن لائنوں کی تعمیر بروقت مکمل کر کے ونڈ پاور میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو بڑھایا جارہا ہے این ٹی ڈی سی کے آئندہ منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ جھمپیر سے 600 میگاواٹ کے مختلف نئے ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی ترسیل کےلئے 220kV گرڈ سٹیشن تعمیر کیا جائے گا جس پر 750MVA استعداد کا ٹرانسفارمر نصب کیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ 220kV کی 2 ٹرانسمیشن لائنیں جن میں سے ایک نیو جھمپیر تا ٹنڈو محمد خان روڈ حیدرآباد جبکہ دوسری جھمپیر تا گھارو تک تعمیر کی جائے گی اسی طرح گھارو ونڈ کلسٹر میں 500 میگاواٹ کے 10 نئے ونڈ پاور منصوبے متوقع ہیں جس کےلئے این ٹی ڈی سی جدید ٹیکنالوجی کا حامل 220kV گرڈ سٹیشن (GIS) تعمیر کرے گی جس کیلئے زمین حاصل کر لی گئی ہے ترجمان نے مزید بتایا کہ ان منصوبوں کے قومی دھارے میں شامل ہونے سے ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ خصوصاً نوری آباد، جھمپیر، ٹھٹھہ، میرپور ساکرو اور سندھ کے دیگر علاقوں میں گھریلو، صنعتی اور زرعی صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ نوری آباد، جھمپیر اور ٹھٹھہ میں صنعتی ترقی ہو گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔
این ٹی ڈی سی ایل نے ایک اور ونڈ پاور پلانٹ نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیرپیٹرولیم کاپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
دنیا کا سب سے بڑا غار
-
برطانیہ جانے کے خواہشمندوں کےلئے بڑی خبر، محفوظ اور آسان قانونی راستوں کا اعلان
-
شناختی کارڈ پر گھر کا پتہ تبدیل کرانے کا آسان طریقہ، نادرا نے رہنمائی جاری کر دی
-
پاکستان میں یکم جولائی سے مون سون کا آغاز،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
-
اسلام آباد ، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے
-
سرگودھا: بااثر افراد کی جانب سے مبینہ زیادتی کرنے کی شکایت پر ملزمان نے بچے کو زندہ دفن کر دیا
-
مری ایکسپریس وے پر مسافر وین مکمل جل گئی
-
اسلام آباد کا نقشہ بدلنے والابڑا فیصلہ، نیا منصوبہ تیارکر لیا گیا
-
آج سے 3 جولائی تک وقفے وقفے سے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی
-
حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا
-
سرگودھا،8سالہ بچی کیساتھ جسم پرتشدد کے نشانات اور ہڈی ٹوٹ جانے کے انکشافات ،تفتیش میں تیزی آ گئی
-
مون سون کی آمد، ملک کے مختلف علاقوں میں یکم جولائی سے بارشوں کی پیشگوئی
-
جیو نیوز کی 10 محرم کو نشر ہونیوالی ڈاکیومینٹری ’سفر عشق‘ کے حوالے سے وضاحت اور معذرت



















































