جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

موبائل کمپنیاں انعامی سکیموں کے ذریعے لوٹ رہی ہیں،پی ٹی اے

datetime 27  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے چیئرمین اسماعیل شاہ نے کہا ہے کہ موبائل فون کمپنیاں انعامی اسکیموں کے ذریعے لوگوں کو لوٹ رہی ہیں ، عدالت کے حکم پر ان ا سکیموں کو روکنے کیلئے تادیبی کارروائی شروع کرنے والے ہیں ، ملک سے گرے ٹریفکنگ کا خاتمہ کردیا ہے ماضی میں اس جرم سے قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تھا ، غیر تصدیق شدہ سموں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ ایک کروڑ سموں کی تصدیق ہوچکی ہے گرے ٹریفکنگ کیخلاف آپریشن کے دوران 1203 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے 233جگہوں پر چھاپے مارے گئے ہیں جبکہ 35000 افغان باشندوں کو موبائل آپریٹرز نے سمیں جاری کررکھی ہیں جن کی تصدیق کا عمل جاری ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان جی تھری اور جی فور کے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور ایک سال میں ان صارفین کی تعداد ایک کروڑ بارہ لاکھ سے زائد ہوگئی ہے ۔ اسماعیل شاہ نے کہا کہ مستقبل قریب میں 2025 تک دو ارب سمیں جاری ہوں گی کیونکہ یہ سمیں گاڑیاں ، بچوں کے بیگ ، کچن اور گھروں میں بھی استعمال ہونا شروع ہوجائینگی اور اس مقصد کے لیے ہمیں سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹم کو اپ گریڈ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ مستقبل میں آئی ٹی سیکٹر مزید وسیع ہوگا اور اس نظام میں مزید جدت آئے گی ۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…