ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایل این جی پینلٹی کے معاملے پر حکومت نے ایم ڈی سوئی نادرن کا موقف تسلیم کرلیا

datetime 27  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)حکومت نے قطر سے منگوائی جانے والی ایل این جی پر پینلٹی کے معاملے پر پیدا ہونیوالی ناخوشگوار صورتحال کے بعد ایم ڈی سوئی نادرن گیس پائپ لائنز سے زور زبردستی کرنے کی بجائے ان کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔
ایس این جی پی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بھی ایم ڈی کی طرف سے وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل کی زیرصدارت اجلاس میں اپنائے گئے موقف کی توثیق کرتے ہوئے ایل این جی پر کسی بھی طرح کی پینلٹی دینے کی دستاویز پر دستخط کرنے سے روکدیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں ایک اجلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے قطر سے منگوائی جانے والی ایل این جی پر بھاری پینلٹی (جرمانے) کی ادائیگی کیلیے ایم ڈی سوئی نادرن گیس پائپ لائنز عارف حمید کو ذمے داری اٹھاتے ہوئے دستاویز پر دستخط کرنے کیلیے دباو¿ ڈالا تھا تاہم ایم ڈی نے معاملہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سامنے پیش کرنے سے قبل اس سے انکار کر دیا تھا۔ جس پر وفاقی وزیر کی طرف سے ایم ڈی کو عہدے سے جبری ہٹانے تک کی دھمکی دیدی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ معاملہ وزیراعظم کے نوٹس میں آنے کے بعد حکومت نے اپنے مفاد میں اس معاملے کو زیادہ اچھالنے کی بجائے وزیر پٹرولیم کو بھی صبر و تحمل سے کام لینے کی ہدایت کی جس کے بعد وزیر پٹرولیم نے ایم ڈی سوئی گیس سے ون ٹو ون ملاقات کی اور انکے موقف کو تسلیم کر لیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ایس این جی پی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بھی اس حوالے سے اجلاس طلب کر کے ساری صورتحال کا جائزہ لیا جس میں ایم ڈی کی طرف سے اپنائے گئے موقف کی توثیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایل این جی سوئی سدرن کی پائپ لائنز میں سے گزرنی ہے اس لئے کسی بھی مد میں پینلٹی اس کی ذمے داری ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…