اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک بھر میں گزشتہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے مہنگائی کی شرح میں 1.10 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،اس ضمن میں وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ٹماٹر ، چکن ، آلو ، آٹے ، گندم ، گھی ، چاول ، چینی اور ایل پی جی سمیت 15اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ،پیاز ، کیلے ، تازہ دودھ ، دال ماش سمیت11اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 27اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ماہانہ 8ہزار روپے تک آمدنی والوں کیلئے مہنگائی میں اضافے کی شرح منفی 0.97فیصد ، ماہانہ 12ہزار روپے تک آمدنی والوں کیلئے منفی 0.85فیصد ، ماہانہ 18ہزار روپے تک آمدنی والوں کیلئے یہ شرح منفی 0.58فیصد ، ماہانہ 35ہزار روپے تک آمدنی والوں کیلئے منفی 0.79فیصد اور 35ہزار روپے ماہانہ سے زیادہ آمدنی والوں کیلئے منفی 1.63فیصد رہی