بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

خوراک کی درآمدات 9ماہ میں 3ارب47کروڑڈالر ہوگئیں

datetime 26  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان رواں مالی سال 2015کے ابتدائی9ماہ کے دوران خوراک کی درآمد پر 3ارب47کروڑ ڈالر سے زائدخرچ کر چکا ہے۔
جولائی تا مارچ2015کے دوران خوراک کی درآمدات میں 35کروڑ85لاکھ80ہزار ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال2014 کے اسی عرصے کے دوران 3ارب11کروڑ92لاکھ67ہزار ڈالر کی غذائی خوراک درآمد کی گئی لیکن رواں مالی سال خوراک کی درآمدات کا حجم بڑھ کر 3ارب47کروڑ78لاکھ47ہزار ڈالر تک جا پہنچا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مالی سال2015 کے پہلے9ماہ میں دودھ، کریم اور کمسن بچوں کی غذائیں درآمد کرنے پر16کروڑ 74 لاکھ 93ہزار ڈالر خرچ کیے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 12کروڑ 54 لاکھ 41 ہزار ڈالر خرچ کیے گئے تھے۔
اسی طرح گندم کے درآمدی حجم کی مالیت 5کروڑ38لاکھ52ہزار ڈالر کے اضافے سے 15کروڑ44لاکھ87ہزار ڈالر ہو گئی۔ رواں مالی سال کے نو ماہ کے دوران 25کروڑ 72 لاکھ 21 ہزار ڈالر کی چائے پی گئے جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے میں 22 کروڑ 73لاکھ 76ہزار ڈالر کی چائے درآمد کی گئی تھی۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ نو مہینوں میں مختلف اقسام کے دالوں کے درآمدی بل میں 2کروڑ 6 لاکھ 17 ہزار ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے دالوں کے درآمدی حجم کی مالیت 22 کروڑ 43 لاکھ 62 ہزار ڈالر تک جا پہنچی۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…