بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

یوکرین سے درآمدی مضرصحت گندم کے17کنٹینررضبط

datetime 26  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ کسٹمزاپریزمنٹ کلکٹریٹ ایسٹ نے درآمدی مضرصحت گندم سے بھرے 17کنٹینرزکی کسٹم کلیئرنس روک دی۔کسٹمزذرائع کے مطابق میسرز تارا انٹرنیشنل کی جانب سے 17 ستمبر 2014 کو یوکرین سے 17 کنٹینر گندم درآمدکی گئی لیکن پلانٹ پروٹیکشن سرٹیفکیٹ کی عدم فراہمی پر کلیئرنس نہ ہوسکی کیونکہ یہ پلانٹ پروٹیکشن سرٹیفکیٹ سے مشروط ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے حکام کی جانب سے مبینہ طور پر اسپیڈ منی کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیاگیا لیکن 7 ماہ بعد ڈرامائی انداز میں8اپریل کودرآمدی گندم کو قابل استعمال قرار دیتے ہوئے سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا حالانکہ گندم بندرگاہ پر7 ماہ پڑے رہنے کے بعدانسانی صحت کیلیے مضرہوچکی ہے لیکن پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مبینہ طور پراسپیڈمنی کے عوض قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے کی کوشش کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے مذکورہ کنسائمنٹ کی ایگزامنیشن کے دوران گندم کو غیرمعیاری قراردیتے ہوئے تصدیق کیلیے6کنٹینرزکے نمونے ”ایچ ای جے“ لیباریٹری بھیجے گئے اور لیب رپورٹ میں تصدیق ہوگئی کہ یوکرین سے درآمدی گندم مضرصحت ہے۔ لیب رپورٹ کی روشنی میں کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ منظور حسین میمن نے میسرزتارہ انٹرنیشنل کے خلاف کنٹروانشن رپورٹ بناتے ہوئے مضرصحت گندم کا کنسائمنٹ ضبط کرلیا۔ کلکٹرمنظورحسین نے ایف بی آرسے درخواست کی ہے کہ وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی اینڈ ریسرچ میں معاملہ اٹھایا جائے کہ شعبہ پلانٹ پروٹیکشن کی جانب سے مضرصحت گندم کو قابل استعمال قرار دینے کا سرٹیفکیٹ کیوں جاری کیاگیا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…