پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے ای او بی آئی ملازمین کی پنشن میں اضافے کا اعلان کردیا

datetime 25  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)حکومت نے ای او بی آئی ملازمین کی پنشن میں اضافے کا اعلان کردیا ہے ۔اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا،آدھی رقم حکومت اور آدھی رقم ای او بی آئی ادا کرےگاجبکہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم برطانیہ سے وطن واپسی پرتمام سیاسی جماعتوں کو اقتصادی راہداری پر بریفنگ دیں گے ۔کسی بھی قسم کے تحفظات دور کئے جائینگے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بتایا کہ ای او بی آئی ملازمین کی پنشن میں اضافے کا اعلان کردیا ہے ۔اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا،آدھی رقم حکومت اور آدھی رقم ای او بی آئی ادا کرےگا پنشن 3600 سے بڑھاکر 5250 روپے کر دی گئی اس پر سالانہ 6 ارب 67 کروڑ روپے اضافی اخراجات برداشت کرنا ہونگے۔ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشن میں اضافے کے معاملے پر بھی غور جاری ہے انہوںنے کہاکہ دورہ امریکہ میں تمام عالمی اداروں نے پاکستان کی معیشت کو سراہا، چین نے نواز شریف کے قیادت پر بھر پور اعتماد کااظہار کیا اسحاق ڈار نے کہاکہ وزیراعظم برطانیہ سے وطن واپسی پرتمام سیاسی جماعتوں کو اقتصادی راہداری پر بریفنگ دیں گے۔وزیر خزانہ نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی کامیابی کے لئے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی غیر ملکی دورے سے واپسی پر سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کو بریفنگ دی جائےگی اور کسی بھی قسم کے تحفظات یا اعتراضات دور کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاک چین راہداری منصوبے کے تحت توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر کوئی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نیپال میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے امدادی سامان بھجوانے کی تیاری کر رہی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے اقدامات شروع کر دیئے ہیں



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…