اسلام آباد(نیوزڈیسک) امریکی اخبارنیویارک ٹائمزنے چین کی جانب سے پاکستان میں 46ارب ڈالرکے توانائی اورانفراسٹرکچر کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے سمجھوتوں کوخوش آمدید کہاہے ۔تاہم اخبارنے پاکستان میں موجود نااہلی اوربدعنوانی سے خبردارکرتے ہوئے ان سمجھوتوں پرعمل درآمدکے حوالے سے تشویش کااظہارکیا۔اخبارنے اس خیال کی تردید کی کہ ان معاہدوں سے ایشیا میں امریکہ کونظراندازکرکے چین کی جگہ بنے گی ۔اخبارکے مطابق امریکہ اورچین دونوں ہی مستحکم پاکستان میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔اخبارنے لکھاکہ اگرچین ترقیاتی پروگراموں کے ذریعے اپناہدف بڑھالیتاہے تواس کاسارے خطے کوفائدہ ہوگا،اقتصادی کوریڈورسے چین مشرق وسطی اوریورپ سے رابطے میں آجائے گاجبکہ انفراسڑکچر کے منصوبوں میں 10ارب ڈالرکے قریب خرچ کیاجائے گا۔