پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کاامکان ہے،وزیرخزانہ

datetime 25  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(نیوزڈیسک)وزیرخزانہ سینیٹرمحمداسحاق ڈار نے مالی سال 2015-16کے بجٹ کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام پرزوردیاہے کہ بجٹ تیاری کے دوران عوامی مفادات اور خواہشات کو اولین ترجیح دی جائے، بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کاامکان ہے۔وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کوبجٹ کی تیاریوں اور2014-15کے دوران محاصل اوراخراجات کے حوالے سے سیکرٹری خزانہ وقارمسعودکی جانب سے جامع بریفنگ دی گئی اور بجٹ2015-16کے ممکنہ اعدادوشمار سے آگاہ کیاگیا۔وزیرخزانہ نے ہدایت کی کہ بجٹ 2015-16ءکیلئے تمام تیاریاں بروقت مکمل کرلی جائیں بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کاامکان ہے۔وزیرخزانہ کو بتایاگیا کہ تمام پرنسپل اکا?نٹنگ آفیسرز(پی اے اوز)سے کہاگیا ہے کہ وہ مئی کے مہینے میں اپنابجٹ تیارکرلیں وزیرخزانہ کی بجٹ تقریر کو بھی مئی کے مہینے میں کے اختتام تک حتمی شکل دیدی جائے گی۔سینیٹراسحاق ڈار نے اس موقع پر ہدایت کی کہ بجٹ تیاری کے دوران عوامی مفادات ا ورخواہشات کواولین ترجیح دی جائے۔ اجلاس میں سیکرٹری خزانہ وقارمسعود،مشیرخزانہ رانااسعدمعین، ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ ڈاکٹر شجاعت علی، ایڈیشنل سیکرٹری طارق محمود پاشا اورجوائنٹ سیکرٹری اویس منظورسمرا نے بھی شرکت کی



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…