بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایس ای سی پی کا ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر جلد انشورنس ڈپازیٹری قائم کرنے کا فیصلہ

datetime 25  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سیکیو رٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ ترقی یا فتہ ممالک کی طرح پاکستان میں بھی جلدانشورنس ڈپازیٹری قائم کی جائے گی جس کے سبب بیمہ پالیسی کے معاہدے سے متعلق تمام ریکارڈ کی ایک تیسری جگہ بحفاظت موجودگی سے بیمہ کی مدت مکمل ہونے پر ہونے والے تنارعات میں کمی آئے گی۔ چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ظفر حجازی نے ایس ای سی پی کی جانب سے منعقدہ انشورنس ڈپاز یٹری گول میز کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان
میں انشورنس ڈپازیٹری کے قیام سے انشورنس کلیمز سے متعلقہ مسائل کو جلدحل کرنے اور پالیسی ہولڈرز اور انشورنس کمپنیوں کے مابین تنازعات میں کمی آئے گی۔ کمشنر انشورنس فدا حسین سمو نے ڈپازیٹری کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ انشورنس ڈپازیٹری خاص طور پر زندگی بیمہ پالیسی اور دیگر طویل المیعاد پالیسی معاہدوں سے متعلقہ ریکارڈ کے لئے استعمال ہو گی۔ یہ طویل المیعادپالیسیاں محفوظ ہوں گی اور ان کی مدت معاہدہ کے وقت تمام دستاویزات فراہم کرنے کے لئے پالیسی ہولڈر پر دباونہیں ڈالا جائے گاکیونکہ یہ تمام ضروری ریکارڈ الیکٹرانک ڈیٹا بیس میں محفوظ ہو گا۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…