ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

اسٹیٹ بینک کی کمرشل بینکوں کو مزید اے ٹی ایمز نصب کرنے کی ہدایت

datetime 25  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کمرشل بینکوں کو ملک بھر میں مزید اے ٹی ایمز نصب کرنے کی ہدایت دی ہے۔مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر ریاض الدین کے مطابق اس وقت ملک میں 9 ہزار آٹومیٹک ٹیلر مشینوں کا نیٹ ورک موجود ہے جو مستقبل میں بینک صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے حوالے سے کم ہیں۔ گزشتہ روز ٹوٹل کمیونیکشینز اور ون لنک کے تحت ہونے 13 ویں ای بینکنگ کانفرنس اور نمائش سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود اے ٹی ایمز کی قلیل تعداد مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کے قابل نہیں ہیں۔انوویٹو کے نوید علی بیگ نے بتایا کہ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک ہزار صارفین کی ضروریات پوری کرنے پر 6.42 مشینیں ہیں جبکہ جنوبی کوریا میں اتنے ہی افراد کے لیے 290 ، امریکا میں 173، انڈونیشیا میں 42.4 اور بھارت میں 13.27مشینیں نصب ہیں۔ رواں برس کے دوران بینکس مزید 5 سے6 سو تک اے ٹی ایمز نصب کریں گے۔ریاض الدین نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اپنے دیگر معاونین کی مدد سے ادائیگیوں کے خود کار چینلز اور ڈیجیٹلائزیشن کو مستحکم بنانے کیلیے کوشاں ہے۔ ادائیگیوں کے متبادل چینلز بشمول ای بینکنگ، برانچ لیس بینک کاری بھی مالیاتی لائحہ عمل میں شامل ہیں اور یہ عوامل بھی اسٹیٹ بینک کے اہم ستون کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھئے:سانپ سے دوستی مہنگی پڑ گئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…